Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں کی آمد، بیرون ملک سے عمرہ زائرین اور جسمانی طور پر جڑے بچوں کا کامیاب آپریشن، گذشتہ ہفتے کی مقبول ویڈیوز

گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں سیاحوں کو آنے کی اجازت، بیرون ملک کی عمرہ زائرین کی آمد کی تیاریاں، جدہ میں فارمولا ون ریس اور جسمانی طور پر جڑے بچوں کے کامیاب آپریشن کی ویڈیوز سمیت کون سی ویڈیوز بے حد پسند کی گئیں۔ دیکھیے! 
رینٹ اے کار ایجنسیوں کے لیے مشترکہ ای ایگریمنٹ کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد:سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے 25 جولائی سے رینٹ اے کار ایجنسیوں کے لیے مشترکہ ای ایگریمنٹ کے پہلے مرحلے پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ضوابط کیا ہیں؟
مکمل ویکسینیشن پر سیاحوں کو اتوار سے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت:سعودی عرب کی وزارتِ سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مسافر جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں انہیں قرنطینہ کے بغیر مملکت میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
گاڑی کی مکمل انشورنس میں کون سے نقصانات شامل نہیں ہیں؟

جسر الخلیج پل پر ہونے والا کام:خلیج پل پر1584 گھنٹوں کے دوران ہونے والا کام 33 کارکن نے انجام دیا ۔

فارمولا ون ریس کی تیاریاں:جدہ میں فارمولا ون ریس کےلیے تیار کی جا رہی ہیں۔

تناغم الفن کی جانب سے حج آرٹ نمائش:حج آرٹ نمائش میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت کئی ممالک کے مصوروں نے اس نمائش میں اپنے فن پارے پیش کیے ۔

کھجوروں کی پیداوار میں 125 فیصد اضافہ:سعودی عرب میں کھجوروں کی پیداوار میں 125 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

جسمانی طور پر جُڑے یمنی بچوں کا آپریشن مکمل:ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں یمن کی سیامی بچی عائشہ کا آپریشن کامیاب رہا- مقررہ پروگرام سے کم مدت میں آپریشن مکمل کرلیا گیا-- 8 مرحلوں کا آپریشن 7 گھنٹے 35 منٹ میں انجام دیا گیا جبکہ ساڑھے 8 گھنٹے کا دورانیہ متوقع تھا-

تیز رفتار کار قابو سے باہر:جدہ میں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر دکان میں جا گھسی۔ ‏

حائل شہر سیاحوں کا منتظر:تہذیب و ثقافت اور قدیم و جدید کے امتزاج کا حامل شہر حائل سیاحوں کا منتظر ہے ۔

طائف کے پہاڑی علاقے شفا میں گہری دھند کے سبب حد نگاہ متاثر:طائف کے پہاڑی علاقے شفا میں گہری دھند نے دیکھنے والوں کے لیے خوبصورت منظر تشکیل دیا تاہم حد نگاہ متاثر کر ڈالی.

ینبع بندرگاہ میں پہلا سیاحتی کروز لنگر انداز:ینبع بندرگاہ میں پہلا سیاحتی کروز لنگر انداز ہوا ہے اس کے روانہ ہونے سے سعودی عرب میں سمندری سیاحت کے نئے باب کھلیں گے۔.

 

شیئر: