Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو گیس پائپ لائن سے 17 ارب ڈالر کمائے گی

’گیس کا یہ معاہدہ سعودی عرب میں گیس کے استعمال اور کھپت کے طویل المدتی نقطہ نظر سے متعلق ہے۔‘(فوٹو: اے ایف پی)
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی آرامکو اپنی گیس پائپ لائنوں میں سے اہم حصص کی فروخت سے کم از کم 17 ارب ڈالر جمع کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
روئٹرز کے مطابق ممکنہ بولی دہندگان جن میں شمالی امریکی پرائیوٹ ایکویٹی اور انفراسٹرکچر فنڈز کے ساتھ ساتھ چین اور جنوبی کوریا میں سرکاری فنڈز شامل ہیں،ان سے آرامکو نے اگلے چند ہفتوں میں باقاعدہ فروخت کا عمل شروع کرنے سے پہلے اپنے مشیروں کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس معاہدے کے حجم میں ساڑھے تین ڈالر کی ایکویٹی شامل ہو سکتی ہے اور بقیہ رقم بینک کے قرضے سے دی جائے گی جبکہ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ لین دین کا حجم 20 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔
اس معاہدے کی معلومات رکھنے والے ایک سورس نے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ گیس کا سودا زیادہ آمدنی کیوں پیدا کر سکتا ہے، بتایا کہ ’گیس کا یہ معاہدہ سعودی عرب میں گیس کے استعمال اور کھپت کے طویل المدتی نقطہ نظر سے متعلق ہے۔‘
اس معاہدے کے لیے انہی کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا ہے جنہوں نے ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کی گیس پائپ لائنوں کے حصص کی فروخت کے عمل میں حصہ لیا تھا۔ ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کے گیس پائیپ لائنوں کے حصص گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز (جی آئی پی)، بروک فیلڈ، سنگاپور کے جی آئی سی، یورپی گیس انفراسٹرکچر کے مالک اور سنام (ایس این اے ایم) کے آپریٹر کے کنسورشیم نے خریدے تھے۔
روئٹرز کے رابطہ کرنے پر آرامکو نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ابوظبی نیشنل آئل کمپنی (اے ڈی این او سی) کی طرح آرامکو نے بھی لیز اور لیز بیک معاہدے کا استعمال کرتے ہوئے نوتشکیل شدہ آرامکو آئل پائپ لائنز کمپنی کا 49 فیصد حصہ فروخت کیا ہے۔

شیئر: