Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی 500 بڑی کمپنیوں میں آرامکو 14 ویں نمبر پر

آمدنی کے حساب سے دنیا کی 500 بڑی کمپنیوں کی فہرست میں سعودی آرامکو کا نمبر 14 واں قرار دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دنیا کی 500 بڑی کمپنیوں کی فہرست بنانے والے میگزین فارچون گلوبل نے وال مارٹ سٹورز کو اول نمبر قرار دیا ہے۔ سال2021 میں اس کی آمدنی 559 بلین ڈالر رہی ہے۔
فہرست میں ایپل کو چھٹے نمبر پر قرار دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ برس یہ 12 ویں نمبر پر تھی۔
اسی طرح امیزون دنیا کی تیسری بڑی کمپنی ہے جس کی کل آمدنی 386 بلین ڈالر ہے۔
میگزین کا کہنا ہے کہ تمام بڑی کمپنیوں کی مجموعی آمدنی 31.7 ٹریلین ڈالر ہے، یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔
 

شیئر: