انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 4 ہزار ڈالر فی اونس کے قریب، مملکت میں بھی قمیت بڑھ گئی
یہ تاریخ میں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔ (فوٹو سبق)
انٹرنیشنل مارکیٹ میں منگل کو پہلی مرتبہ سونے کے نرخ 4 ہزار ڈالر فی اونس کی حد کے قریب پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق منگل 7 اکتوبر 2025 کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ابتدائی سیشن میں سونے کے نرخ 3985.48 تک جانے کے بعد کم ہوگئے۔
بعد ازاں سونے کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافے کے بعد نرخ 3978.01 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ یہ تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام کے نرخ بڑھ کر 478.81 ریال ہوگئے جبکہ 22 قیراط کی قیمت 438.91 ریال، 21 قیراط کے نرخ 418.96 ریال، 18 قیراط کی قیمت 359.11 ریال تک پہنچ گئی۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط کے نرخ 479.50 درھم، 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 444 ریال، 21 قیراط کی قیمت 425.75 اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 364.75 درھم تک ہوگئے۔
