Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن، دنیا بھر میں سراپا احتجاج افغان شہری تصاویر میں

بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں افغان شہری طالبان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کی تاریخ 31 اگست قریب آتی جا رہی ہے، جبکہ کابل ائیرپورٹ پر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف دنیا بھر میں پناہ گزین افغانی شہری طالبان کے افغانستان پر قبضے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
روئٹرز کی اس تصویر میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں افغان پناہ گزین اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے سامنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے احتجاج کر رہے ہیں۔

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں یو این ایچ سی آر کے ہائی کمشنر کے دفتر کے سامنے افغان شہری عالمی برادری سے اپیل کر رہے ہیں کہ افغان پناہ گزینوں کی مدد کی جائے۔

جکارتہ میں ایک افغان پناہ گزین نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اپنے ہاتھ ایک کیبل کے ساتھ باندھ رکھے ہیں اور وہ انصاف اور آبادکاری کی اپیل کر رہا ہے۔

پولینڈ میں خواتین افغان شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک ہیں۔

اس تصویر میں نئی دہلی میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے افغانستان کے پرچم والا ماسک پہن رکھا ہے۔

افغانستان کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پیرس کے رپبلک سکوائر میں نکالی گئی ریلی کے دوران ایک شخص طالبان کے خلاف نعرے لگا رہا ہے۔

انڈین دارالحکومت دہلی میں افغان شہری اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے افغان پناہ گزینوں کی مدد کے لیے اپیل کر رہے ہیں۔

 

شیئر: