Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منامہ میں ایرانی حملوں کی سوشل میڈیا پر تشہیر، دو افراد کو عدالتی کارروائی کا سامنا

حکام کے مطابق مشتبہ افراد نے دہشت گردی کی کارروائیوں پر خوشی کا اظہار کیا: فوٹو روئٹرز
 بحرین میں پراسیکیوٹر نے سوشل میڈیا پر منامہ پر ایران کے حالیہ حملوں کی تشہیر اور تعریف کرنے کے الزام میں دو مشتبہ افراد کے خلاف تیز عدالتی کارروائی کی درخواست کی ہے۔ 
بحرین کے شعبہ پبلک پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فام ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے مملکت میں فوجی وہ دیگر مقامات پر حالیہ ایرانی حملوں کی ویڈیوز شیئر کیں۔
عرب نیوز کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد نے دہشت گردی کی ان کارروائیوں پر خوشی کا اظہار کیا ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو جاری رکھنے کا کہا۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اس کو سائبر کرائم حکام کی جانب سے سوشل میڈیا کے متعدد اکاؤنٹس کے بارے میں مجرمانہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں جو فوجی تنصیبات پر ایرانی حملوں کی فوٹیج شیئر کرتے ہیں جہاں ویڈیوز بنانا ممنوع ہے اور اس کے علاوہ سرکاری اور نجی املاک پر حملے کی بھی ویڈیوز شامل ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کی جانب سے تحقیقات میں مشتبہ افراد کی شناخت ہوئی اور ان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کب شروع کی جائے گی۔

شیئر: