Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی منصوبے کے تحت یمن سے مزید 1352 بارودی سرنگیں صاف

یمن میں اس منصوبے کو مزید ایک سال کے لیے تجدید کیا گیا ہے۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
یمن میں سعودی عرب کی جانب سے  بارودی سرنگیں صاف کرنے کے جاری منصوبے کے تحت اگست کے چوتھے ہفتے کے دوران 1352 بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ  اس ہفتے صاف کی گئی بارودی سرنگوں میں 45 اینٹی پرسنل، 159 ٹینک شکن سرنگوں کے علاوہ 1147 جگہوں سے دھماکہ خیز مواد صاف کیا گیا ہے جب کہ بارود سے بھری ہوئی ایک ڈیوائس کو بھی ضائع کر دیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ کنگ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سعودی عرب کی جانب سے یمن کےعوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے جاری کیے گئے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔

اب تک مجموعی طور پر271،275 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔ (فوٹو العربیہ)

سعودی اور بین الاقوامی ماہرین کی نگرانی میں مارب، عدن، الجوف، شبوہ ، تعز ، حدیدہ ، لاہج ، صنعا، البیضا، الدھلے اور الصعدہ میں حوثی ملیشیا کی جانب سے نصب بارودی سرنگیں ہٹا ئی جا رہی ہیں۔
اس منصوبے کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر271،275 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔
حوثیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زائد بارودی سرنگیں بچھائی  گئی ہیں، جس  کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔
اس منصوبے کے تحت بارودی سرنگیں صاف کرنے والی 32 ٹیمیں یمنی شہریوں کی حفاظت کے لیے مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔

مختلف شہروں میں 1147 جگہوں سے دھماکہ خیز مواد ہٹیایا گیا ہے۔( فوٹو عرب نیوز)

یہ ٹیمیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ انتہائی محفوظ طریقے سے  فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھی جائے۔
اس منصوبے کے تحت مقامی انجینئرز کو  بارودی سرنگیں صاف کرنے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔
انجینئرز اور کارکنان کو اس کام کے لیے جدید آلات فراہم کئے جاتے ہیں تا کہ وہ آسانی کے ساتھ  متاثرین کی مدد کرسکیں۔
اس منصوبے کو جاری رکھنے کے لیے حال میں معاہدے کی تجدید کی گئی ہے۔ 33.6 ملین ڈالر کا یہ نیا منصوبہ ایک سال کے لیے بڑھادیا گیا ہے۔
 

شیئر: