Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا میں سعودی شہری کو سزائے موت

 ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فرمان جاری کیا تھا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے مقامی حکام نے مقامی شہری کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر اتوار کو ابہا میں سعودی شہری کو موت کی سزا دی ہے۔ اس نے ہموطن کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ ’سعودی شہری جراب بن مصلح القحطانی نے اپنے ہموطن وعلان بن حامد القحطانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا‘۔
پولیس نے ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کیا اور پھراسے عدالت میں پیش کیا تھا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ’ فوجداری کی عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر جراب القحطانی کو موت کی سزا سنائی تھی جس کی توثیق پہلے ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی کردی تھی‘۔
 ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فرمان جاری کردیا تھا جسے عسیر ریجن کے شہر ابہا میں اتوار کو نافذ کردیا گیا۔ 

شیئر: