Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات میں فسادات،مرنےو الے2ہوگئے

نئی دہلی ..ریاست گجرات میں ہونے والے فسادات میں مرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ انتہاپسند ہندووں نے ضلع پٹن کے گاوں میں مسلم آبادی پر حملہ کرکے 50 مکانات، گاڑیوں اور دیگر املاک کو آگ لگادی ۔ مسلمانوں نے قریبی دیہات اور دھار پورکے میڈیکل کالج میں چھپ کر جان بچائی۔ فسادات اس وقت ہوئے جب بورڈ کے امتحانات کے دوران طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس نے فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرلیا۔ ہزاروں ہندووں نے مسلم اکثریتی گاوں پر حملہ کر دیا ۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی ۔ متعدد کو گرفتار کرلیا ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے ۔

 

شیئر: