Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائن الیون کے 24 سال: صدر ٹرمپ کا چارلی کرک کو امریکہ کا سب سے بڑا شہری اعزاز دینے کا اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ قتل ہونے والے دائیں بازو کے کارکن چارلی کرک کو ’بعد از مرگ‘ امریکہ کا سب سے بڑا شہری اعزاز دیں گے۔
انہوں نے خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ جمعرات کو 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے 24 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے پینٹاگون میں ایک تقریب سے خطاب کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں جلد ہی چارلی کرک کو ’بعد از مرگ صدارتی میڈل آف فریڈم‘ سے نوازوں گا۔‘
 

شیئر: