Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا ہالینڈ کے ہم منصب سے رابطہ

وزارت خارجہ کی ذمہ داری سنبھالنے پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے مبارک باد دی(فوٹو، ایکس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ہالینڈ کے ہم منصب ڈیوڈ مارٹین ویل نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ مارٹین کو وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
دوطرفہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے رہنماوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے  تازہ ترین پیش رفت اور صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

 

شیئر: