امریکی کے وزیر تجارت ہاورڈ لیوٹنک نے جمعرات کو کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ جلد ہی انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کر لے گا جب انڈیا روسی تیل خریدنا بند کر دے گا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جب ہاورڈ لیوٹنک سے سی این بی سی ٹی وہ پر پوچھا گیا کہ وہ کس تجارتی مسئلے پر سب سے زیادہ توجہ دے رہے ہیں، تو لیوٹنک نے انڈیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم انڈیا کے معاملات طے کر لیں گے، جب وہ روسی تیل خریدنا بند کرے گا۔‘
مزید پڑھیں
لیوٹنک نے یہ بھی کہا کہ ہمارا تائیوان کے ساتھ ایک بڑا معاہدہ ہونے والا ہے۔
اور انہوں نے عندیہ دیا کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ بھی جلد ایک تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔
جنوبی کوریا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ہم نے معاہدہ کر لیا ہے، لیکن اب دیکھتے ہیں کہ وہ کاغذی کارروائی مکمل کرتے ہیں یا نہیں۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ جارجیا میں ہنڈائی کے پلانٹ پر امیگریشن ریڈ نے کیا اس معاہدے کو مؤخر کیا، تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔