Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسیقی کی دھنیں بکھیرتا ’دنیا کا سب سے بڑا‘ آرکیسٹرا

اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑے آرکیسٹرا کا ریکارڈ روس نے قائم کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
وینزویلا میں دنیا کے سب سے بڑے آرکیسٹرا کا ریکارڈ قائم کیا گیا جس میں ہزاروں موسیقاروں نے مل کر ایک نظم کی دھن پیش کی جسے گینیز ورلڈ ریکارڈز نے تسلیم کیا۔
 اے ایف پی کی تصاویر میں ان موسیقاروں کو موسیقی میں محو دیکھا جا سکتا ہے۔

وینزویلا میں 1975 سے ایک حکومتی فنڈ کے تحت ہزاروں بچوں کو کلاسیکل موسیقی کی تربیت دی جاتی ہے۔

یہ ریکارڈ 13 نومبر کو ایک تقریب میں قائم کیا گیا جس میں ملک کی نائب صدر سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

ملک کے مرکزی آرکیسٹرا ’سائمن بولیوار‘ کے 12 ہزار موسیقاروں نے اس پرفارمنس میں حصہ لیا جن میں بچے اور نوجوان دونوں شامل تھے۔

تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈ نے سرٹیفیکیٹ جاری کیا اس میں موسیقاروں کی کُل تعداد آٹھ ہزار 573 بتائی گئی۔

اس پرفارمنس کی نگرانی ایک کمپنی کے 250 آڈیٹرز نے کی جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر موسیقار ریکارڈ بنانے کے ضوابط کی پابندی کرے۔

ان ضوابط میں اپنے آلات موسیقی دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کرنا اور اسے کم از کم پانچ منٹ تک بجاتے رہنا شامل تھا۔

 اس پروگرام کے ڈائریکٹر ایڈورڈو مینڈیز نے اس موقعے پر کہا کہ ’یہ ہمارے ملک کے لیے ایک بڑی جیت ہے۔‘

اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑے آرکیسٹرا کا ریکارڈ روس کے پاس تھا جس میں آٹھ ہزار سے زیادہ موسیقاروں نے شرکت کی تھی۔

شیئر: