Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑک پر اچانک گڑھا پڑ گیا

  بیجنگ ..... چینی صوبے گوانگ ژی کے شہر ناننگ کی جینا روڈ پر اچانک ایک گڑھا نمودار ہوگیا جس کے بعد ایک مسافر بس کا پہیہ گڑھے میںدھنستے دھنستے بچا ۔ حادثہ اس وقت ہوا جب سڑک پر ٹریفک کی آمد ورفت اچھی خاصی تھی اور جس جگہ گڑھا پڑا وہاں سے ایک ٹیکسی بھی گزر رہی تھی۔ جس میں سوار افرادنے بیحد حیرت سے بس کے ایک ٹائر کو دھنستے ہوئے دیکھا۔ ڈرائیور نے فوری طور پر بس روک کر امکانی حادثے سے اپنی جان بچالی۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے سڑکوں پر لگائے گئے خفیہ کیمروں نے موقع کی ساری تصاویر اتار لیں جسے اب جاری کردیا گیا ہے۔ وڈیو سے نظر آتا ہے کہ بس کے ٹائر کا جو حصہ ذرا سا دھنسا تھا وہ کچھ دیر بعد زیادہ بڑے گڑھے میں تبدیل ہوگیا۔ کئی زبردست کوششوں کے بعد بس اس گڑھے سے باہر نکل پائی اور دوسری بس جو پیچھے آرہی تھی وہ اس گڑھے میں دھنس گئی۔ یہ گڑھا 3میٹر گہرا اور 3میٹرچوڑا ہوگیا تھا۔ سڑک کو مرمت کیلئے بند کردیا گیا ہے اور گاڑیوں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے۔

شیئر: