Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 26 نومبر 2021: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 174.98 سے بڑھ کر 175.46 روپے ہوگئی. (تصویر: ایس بی پی)
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 48 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 174.98 سے بڑھ کر 175.46 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 197.85 روپے، برطانوی پاؤنڈ 233.52 روپے، آسٹریلین ڈالر 125.11 روپے، سعودی عربین ریال 46.77 روپے، اماراتی درھم 47.76 روپے، کویتی دینار 579.64 روپے، عمانی دینار 455.70 روپے، کینڈین ڈالر 137.51 روپے اور بحرینی دینار 465.34 روپے ہے۔
جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177 اور قیمت فروخت 178.35 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 234 اور قیمت فروخت 237 رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 46.75 اور قیمت فروخت 47.25 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.35 اور قیمت فروخت 48.85 روپے رہی۔

شیئر: