Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 29 نومبر: روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 74 پیسے کی کمی۔ (تصویر: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 74 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 175.46 سے بڑھ کر 176.20 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 198.56 روپے، برطانوی پاؤنڈ 234.88 روپے، آسٹریلین ڈالر 125.81 روپے، سعودی ریال 46.96 روپے، اماراتی درھم 47.97 روپے، کویتی دینار 582.21 روپے، عمانی دینار 457.66 روپے، کینیڈین ڈالر 138.25 روپے اور بحرینی دینار 467.32 روپے۔
جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.5 اور قیمت فروخت 178 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 233 اور قیمت فروخت 235.5 رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 46.4 اور قیمت فروخت 46.9 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48 اور قیمت فروخت 48.5 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں