Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ گئی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں ایک تولہ 24 قیراط سونا مزید ایک ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک ایک تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 106138 ہوگئی ہے۔
جبکہ زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 97294 ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں سات ڈالر کے اضافے کے بعد نئی 1794 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
پیر کے روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 74 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 175.46 سے بڑھ کر 176.20 روپے ہوگئی ہے۔

شیئر: