Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوادر میں ہزاروں خواتین کا احتجاج، غیر قانونی ماہی گیری اور چیک پوسٹیں ختم کرنے کا مطالبہ

’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے زیر انتظام بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ہزاروں خواتین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ خواتین کے ہمراہ کم عمر بچے بھی احتجاج میں شریک تھے۔  خواتین نے بڑی کشتیوں کے ذریعے مچھلی کے غیر قانونی شکارپر پابندی ، سرحدی تجارت بحال کرنے اور غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔  گوادر میں ان مطالبات کے حق میں پندرہ دنوں سے دھرنا بھی دیا جارہا ہے۔ تفصیل دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں

شیئر: