Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے ٹارگٹڈ آپریشنز، مزید 180 حوثی ہلاک

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 31 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئےہیں۔( فائل فوٹو روئٹرز)
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے گورنریٹ مارب اور الجوف میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف 31 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے ہیں۔
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’حوثیوں کےعسکری اہداف اور ٹھکانوں پر کارروائیوں کے دوران 18 فوجی گاڑیاں تباہ اور 180 حوثی مارے گئے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’  مغربی سال پر یمنی فورسز کی مدد اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پانچ ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے ہیں۔
عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ فوجی گاڑیوں اور بھاری سازوسامان کو نشانہ بنایا گیا۔ 25 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

شیئر: