Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارشیں، سیلاب اور بہتے لاوے، سال 2021 تصاویر میں

برازیل سے تعلق رکھنے والی چار سالہ نینا گومیز کو ’گرین ایجنٹ‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
گلوبل وارمنگ ایک اہم مسئلہ بن کر ابھر رہا ہے، درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور زراعت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ رواں برس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا بھر میں کس طرح کے اثرات چھوڑے۔ دیکھیے روئٹرز کی ان تصاویر میں ۔۔۔

سپین کے لاپالما جزیرے میں واقع ایک آتش فشاں پہاڑ گزشتہ تین ماہ سے لاوا اگل رہا ہے۔

یورپی ملک فن لینڈ کی ناردرن لائٹس دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔

ٹڈی دل جہاں فصلوں کی تباہی کا باعث بنتی ہے وہیں بھرپور غذائیت کا بھی ایک ذریعہ ہے۔
 

سپین میں واقع رونڈا کے علاقے کا منظر جہاں موسم گرما کی تپش سے بچنے کے لیے بکریاں سایہ تلاش کر رہی ہیں۔

برازیل سے تعلق رکھنے والی چار سالہ نینا گومیز کو ’گرین ایجنٹ‘ کا خطاب دیا گیا ہے جو سمندروں کی صفائی کے لیے کوشاں ہیں۔

ماہرین یورپی ملک آسڑیا میں ایک گیلشیئر کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں پگھلنے کا عمل تیز ہونے کے باعث دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

وسطی ایشیا کے پہاڑی سلسلے ’تیان شان‘ کے ایک گلیشیئر کے سامنے سیاح تصویر کھنچواتے ہوئے۔

رواں سال اگست میں ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے میں طوفان آنے کے باعث گھر تباہ ہو گئے تھے۔
 

سوئٹزرلینڈ کے پہاڑ اور دلکش مناظر ہائیکنگ کے لیے مشہور ہیں۔

ایکی گلیشیئر کا شمار گرین لینڈ کے بڑے اور فعال گلیشیئر میں ہوتا ہے۔

کیریبین جزائر میں واقع ایک چھوٹے سے ملک ہیٹی میں رواں سال اگست کے مہینے میں شدید زلزلہ آیا تھا۔

شیئر: