Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارتِ تعلیم نے 74 نجی سکولوں کے لائسنس منسوخ کردیے

 سکیورٹی اور دیگر امور کی متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں( فوٹو: الاخباریہ)
سعودی وزارتِ تعلیم نے مملکت کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اور دیگر امور کی خلاف ورزیوں پر 74 پرائیوٹ سکولوں کے لائسنس منسوخ کردیے۔
الاخباریہ کے مطابق وزارت تعلیم نے بیان میں کہا جن سکولوں کے لائنسنس منسوخ کیے، ان پر مختلف نوعیت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔
 شہری دفاع کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا جبکہ بعض اداروں میں بنیادی ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔
وزارت نے واضح کیا ’ لائسنس کینسل کرنے سے قبل تمام اداروں کی انتظامیہ کو انتباہی نوٹس جاری کیے گئے تھے، انہیں مہلت دی گئی تھی کہ وہ ڈیڈ لائن سے قبل تمام معاملات کو درست کرالیں۔‘
’نوٹس کی مدت پوری ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے معاملات درست نہ کرائے جانے پر لائسنس کینسل کیا گیا۔‘
 وزارت نے متاثرہ طلبا کے لیے متبادل تعلیم کے حوالے سے  انتظامات کیے ہیں۔ متاثرہ طلبا کو سرکاری سکولوں میں داخلہ دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اگر طلبا کے سرپرست کسی دوسرے نجی تعلیمی ادارے میں بچوں کا داخلہ کرانا چاہتے ہیں تو انہیں یہ سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

 

شیئر: