Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے ٹی 20-سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کر لی

جدہ(   ندیم ذکاء) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف    دوسرا ٹی 20   میچ سنسنی  خیز مقابلے کے بعد 3رنز  سے جیت لیا۔4میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کر لی۔ شاداب خان نے 4وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔  پورٹ آف اسپین کے کوئنز پارک میں  ویسٹ انڈین کپتان بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کھلانے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم  نے مقررہ 20اوورز میں/10  132رنز بنا ئے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8وکٹوں پر 129رنز بنا سکی۔میچ کے  پہلے   اوور کی پانچویں گیند پر کامران اکمل کو  بغیرکوئی  اسکور کئے سیموئل بدری نے بولڈ کردیا۔ احمد شہزاد کے ساتھ بابر اعظم نے مل کر اسکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی مگر آٹھویں اوور میں بابر اعظم بھی 27رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اگلے ہی اوور میں احمد شہزاد بھی فقط 14رنز پر چلتے بنے۔محمد حفیظ کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے فرخ زمان بھی کامیاب ثابت نہ ہوئے اور 5رنز ہی بنا سکے۔کپتان سرفراز احمد  نے شعیب ملک کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن آج وہ بھی کامیاب نہیں رہے اور 12رنز بنا کر نرائنے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شعیب ملک28رنز بنا کر  بریتھ ویٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ 17ویں اوورمیں 95کے مجموعی اسکور پر 8کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے کہ وہاب ریاض نے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا جس میں شاداب خان نے ان کا ساتھ دیا۔  وہاب ریاض 2چھکوں کے ساتھ 24رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 13رنز بنا کر آخری گیند پر  رن آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔بریتھ ویٹ  اور نرائنے نے 3،3اور سیموئل بدری نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے دوسرے ہی اوورمیں اوپنرلیوئس 3رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ایک موقع پر فیلڈنگ کرتے ہوئے احمد شہزاد  کے ساتھ ویسٹ انڈین بلے باز بری طرح ٹکرا گئے ، احمد شہزاد کی گردن پر چوٹ آئی جنہیں اسٹریچر پر اور پھر ایمبولینس سے اسپتال لیجایا گیا مگر کچھ ہی دیر بعد وہ دوبارہ فیلڈنگ  میں موجود تھے۔  والٹن کو 21رنز پر شاداب خان نے بولڈ کردیا۔ مارلن سیموئلز نے 2چھکوں کی مدد سے  44رنز بنائے۔ بریتھ ویٹ 15اور نرائنن نے 9رنز بنائے۔ ہولڈر 26رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاداب خان  نے ایک بار پھر بہترین بولنگ کراتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں۔ وہاب  ریاض اور حسن علی ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔
 

شیئر: