Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے خوابی جان لیوا علامت

 شینان ....... چین کی شینان میڈیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ لوگ نیند کی اہمیت یا افادیت یا تو سمجھتے نہیں یا اگر سمجھتے ہیں تو اسے خاطر میں نہیں لاتے جو انتہائی غیر صحتمندانہ طرز عمل ہے۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ یہ بات تجربے سے ثابت ہوئی ہے کہ بے خوابی حقیقت میں ایک جان لیوا علامت ہے اور دل کے دوروں اور بے خوابی میں 27فیصد تعلق مستند مانا جاتا ہے۔ تاہم زیادہ خطرات سے دوچار عورتیں ہوتی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ رات بھر کروٹیں بدلنا اور سونے کی جدوجہد کرنا خطرناک علامت ہے اسلئے اسے آسانی سے نہیں لیا جانا چاہئے اور فوری طورپر کسی ڈاکٹرسے رجوع کرنا چاہئے۔ اس سے قبل کی تحقیقی رپورٹوں میں نیند کی کمی کو خرابی صحت سے جوڑا جاتا رہا ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ دل سے بے خوابی کا تعلق واضح طور پر سامنے آیا ہے۔ چینی سائنسدانوں کا خیال ہے کہ بلڈ پریشر میں اضافہ بھی بے خوابی کا سبب بنتا ہے۔ اس لئے اس کیفیت کو بلڈ پریشر کے تناظر میں بھی دیکھا جانا چاہئے۔ یہ تحقیقی رپورٹ ایک لاکھ 60ہزار 867رضاکاروں کے تجزیے کے بعد تیار کی گئی ہے۔

شیئر: