Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی، کسانوں کے 30ہزار کروڑ کے قرضے معاف

لکھنو...یوپی کی یوگی حکومت نے کسانوں کے 30ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے معاف کردیئے ۔ حکومت نے کہا کہ وہ کسانوں کے ایک لاکھ روپے تک کے قرضے معاف کررہی ہے جس سے2 کروڑ 15لاکھ چھوٹے کسانوں کو فائدہ ہوگا اورانکے 30ہزار729کروڑ کے قرضے معاف ہوجائیں گے۔ کابینہ اجلاس کے بعد بی جے پی کی سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت نے اپنا انتخابی وعدہ پورا کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فی کوئنٹل10روپے زیادہ دیئے جائیں گے۔ اسکے علاوہ گندم کی خریداری کے کم سے کم 500سینٹرقائم کئے جائیں گے جس کی وزیراعلیٰ براہ راست نگرانی کرینگے۔ کابینہ میں لڑکیوں کو چھیڑنے کے خلاف قائماینٹی رومیو اسکواڈ کی تشکیل پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔ حکومت نے اسکی حمایت کی اور کہا کہ اپوزیشن رہنما اس اسکواڈ کا امیج خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سے کہا جائے کہ وہ پارک میںبیٹھے جوڑوں کو ہراساں نہ کرے۔حکومت کا کہناتھا کہ وہ غیر قانونی مذبح کی اجازت نہیں دےگی۔جن کے پاس لائسنس ہیں ان پر نظرثانی کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔ حکومت کو بتایا گیا کہ اب تک 26مذبح بند کئے گئے جو غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تھے۔
 

 

شیئر: