Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’صرف اداکاراؤں سے کم معاوضے پر کام کرنے کی توقع کی گئی‘

بھومی پیڈنیکر کے مطابق معاوضوں میں امتیازی سلوک مضحکہ خیز ہے (فوٹو: فلم فیئر)
انڈین فلموں کی معاون اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے بالی وڈ میں مردوں اور خواتین کے معاوضوں میں امتیاز کی نشاندہی کی ہے۔
ہندوستان ٹائمز نے اداکارہ بھومی پیڈیکر نے صحافی پوجا تلوار کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ کورونا وبا کے دوران اداکاراؤں سے یہ امید رکھی گئی کہ وہ اپنے معاوضوں میں کمی کرتے ہوئے کم پیسے وصول کریں جبکہ کسی ساتھی مرد اداکار کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔
بھومی نے معاوضوں کی برابری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’عدم توازن‘ ان کے لیے بہت تکلیف کا باعث بنا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی پروڈیوسر کو نہیں سنا کہ انہوں نے ساتھی مرد اداکاروں سے کہا ہو کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے کم معاوضہ لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف خواتین اداکاراؤں سے کم معاوضے پر کام کرنے کی توقع کی گئی۔
بھومی پیڈنیکر کے مطابق معاوضوں میں امتیازی سلوک ’مضحکہ خیز‘ ہے۔
گزشتہ ہفتے بھومی پیڈنیکر کی فلم ’بدھائی دو‘ ریلیز ہوئی، جس میں اپنا کردار سراہے جانے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے ڈیجٹیل دور میں آپ جو کام کرتے ہیں سوشل میڈیا کی بدولت اس کا رسپانس بہت جلدی ہی سامنے آ جاتا ہے۔

شیئر: