Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرہ ارض جیسے سیارے کے قریب آب وہوا جیسی فضا کی دریافت

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے کرہ ارض جیسے ایک سیارچہ G.J1132-B۔میں کرہ ارض جیسی فضا دریافت کی ہے۔ یہ سیارہ کرہ ارض سے ڈیڑھ گنا بڑا اور زمین سے تقریباً39نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ ان کے مشاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ کرہ ارض جیسے سیارے پر ’’سپر ارتھ‘‘پر گیسوں کی ایک موٹی پرت پائی جاتی ہے جو یا تو پانی یا پھر میتھین گیس یا پھر دونوں کا ہی مرکب ہے۔ایسا نہیں لگتا کہ یہ دنیا رہنے کے قابل ہوگی کیونکہ وہاں پردرجہ حرارت 370ڈگری سیلیسس کے آس پاس ہے۔ اس تحقیق میں شامل کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنسداں نے کہا کہ میرے علم کے مطابق زمین پر سب سے زیادہ گرم علاقہ جہاں زندگی ممکن ہوسکتی ہے 120ڈگری سیلیسس تک ہے۔ اور یہ درجہ حرارت اس سیارے کی نسبت کافی سرد ہے۔ امکان اس بات ہے کہ سیارے پر جو بھاپ یا گیس کی موٹی فضائی پائی جاتی ہے وہ ایک آبی دنیا ہوسکتی ہے۔ لندن میں ایک سائنسداں نے کہا کہ یہ دریافت اچھا شگون ہے اور ہم مستقبل قریب میں کرہ ارض جیسے دیگر سیاروں پر بھی آب و ہوا پرمشتمل فضا کا پتہ چلا سکیں گے۔

شیئر: