Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی صدر سے دمشق میں سعودی تاجروں کی ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

وفد تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شام کے دورے پر ہے (فوٹو: اخبار24)
شامی صدر احمد الشرع نے دمشق میں سعودی تاجروں کے وفد سے ملاقات کی جن کی قیادت محمد ابونیان اور سلیمان المھیدب کررہے تھے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی وفد دنوں ممالک کے مابین تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جمہوریہ شام کے دورے پر ہے جہاں وہ دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔
شامی صدر سے ملاقات کے دوران وفد نے باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا، اس دوران دوطرفہ اقتصادی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے۔

شامی حکومت سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہے (فوٹو: اخبار24)

سعودی وفد کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب شام کی نئی انتظامیہ کی جانب سے علاقائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحالی اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ماحول بنانے کی کوششوں کے حوالے سے جامع اقتصادی اور سیاسی اصلاحات پرعمل پیرا ہے۔
شامی حکومت کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ماحول بنانا ہے تاکہ مختلف شعبے جن میں شہری ہوا بازی، سیاحت، توانائی اور نقل وحمل وغیرہ شامل ہیں کو ترقی دی جاسکے۔

 

شیئر: