ایئرعربیہ ابوظبی نے پاکستان کے نیٹ ورک میں توسیع کرتے ہوئے سیا لکوٹ کےلیے براہ راست پروازیں شروع کی ہیں۔
ابو ظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سیالکوٹ کے لیے ہفتے میں تین دن پیر، جمعرات اور سنیچر کو براہ راست پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ایمریٹس کا تہران کے لیے 18 جولائی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلانNode ID: 892305
اس نئے روٹ پر پروازوں کا آغاز جمرات 17 جولائی سے ہوا ہے'J جو مسافروں کو ابوظبی اور سیالکوٹ کے درمیان براہ راست اور سستے سفر کی پیشکش کرتا ہے۔
فیصل آباد اور ملتان کےلیے پہلے ہی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ اس سے جنوبی ایشیائی مارکیٹ میں ایئر عربیہ کی موجودگی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
ایئرعربیہ کے سی ای او عادل العلی نے کہا ’سیالکوٹ کےلیے براہ راست پروازوں کا آغاز ایئرعربیہ ابوظبی کے نیٹ ورک میں توسیع کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔‘
ایئرعربیہ کے پاس اس وقت 12 جدید ایئربس اے 320 طیاروں کا فلیٹ موجود ہے۔