Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبا کی میتھمیٹکس اور انفارمیٹکس اولمپیارڈ میں کامیابی

میتھمیٹکس اولمپیارڈ میں 110 مللکوں کے 630 طلبا نے شرکت  کی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
 سعودی طلبا نے انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیارڈ اور یورپی گرلز انفارمیٹکس اولمپیارڈ 2025 میں 7 اعزازات حاصل کیے ہیں۔
 یہ کامیابی کنگ عبدالعزیزفاؤنڈیشن ’موھبہ‘ کے تحت وزارت تعلیم کی شراکت سے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیاری اور تربیت کا نتیجہ ہے۔
آسٹریلیا کے شہر سن شائن کوسٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیارڈ میں 110 مللکوں کے 630 طلبا نے شرکت  کی
سعودی طلنا نے چھ اعزازات اپنے نام کیے جن میں تین کانسی کے تمغے اور تین تعریفی اسناد شامل ہیں۔
ینبچ رائل ایجوکیشن کمیشن کے یوسف ایمن بخیت، مدینہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے عبدالسلام عبداللہ السلمی اور الشرقیہ ایجوکیشن کے ڈیپارٹمنٹ کے معاذ سعید القحطانی نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیارڈ میں مملکت  نے اب تک چاندی کے 12 اور کانسی کے 48 تمغے جیتے جبکہ 22 تعریفی سرٹیفکیٹ بائیس حاصل کیے ہیں۔
جرمنی کے شہر بون میں منعقدہ یورپی گرلز انفارمیٹکس اولمپیارڈ کے پانچویں ایڈیشن میں 60 ملکوں کے 226 طلبا شریک ہوئے۔
تبوک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم  نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ یورپی گرلز انفارمیٹکس اولمپیارڈ میں مملکت نے اب تک 7 اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔

 

شیئر: