شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کا انتقال، 20 برس سے کومہ میں تھے
شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کا انتقال، 20 برس سے کومہ میں تھے
ہفتہ 19 جولائی 2025 20:49
نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔(فوٹو: الاخباریہ)
شہزادہ خالد بن طلال بن عبدالعزیز کے بیٹے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال 20 برس کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔
ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نماز جنازہ اتوار20 جولائی کو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔
واضح رہے شہزادہ خالد جو لندن میں اعلی تعلیم حاصل کرنے گئے تھے۔ سال 2005 میں لندن میں کارحادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد کومہ میں چلے گئے۔
Caption
انہیں ’سویا ہوا شہزادہ بھی کہا جاتا تھا جو گزشتہ 20 برسوں سے کومہ میں تھے تاہم ان کی دل کی دھڑکنیں جاری تھیں۔
اس طویل عرصے میں ان کے والد شہزادہ خالد بن طلال نے امید کا دامن نہ چھوڑا اور انہیں لگائے جانے والے سپورٹنگ آلات ہٹانے سے انکار کردیا تھا۔
کومے کے دوران بعض اوقات شہزادہ ولید کے جسم کے بعض حصوں میں معمولی حرکت ریکارڈ کی گئی تھی تاہم سنیچر 19 جولائی کو ان کی وفات کا اعلان کردیا گیا۔