Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ، پاکستانی فوجی مشقیں ’الصمصام8 ‘ ختم

مشقوں کا مقصد باہمی تجربے سے مستفیض ہونا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
پاکستان میں ہونے والی سعودی  اور پاکستانی بری افواج کی مشترکہ مشقیں ’الصمصام 8 ‘ ختم ہوگئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق مشترکہ عسکری مشقوں میں رائل سعودی لینڈ فورسز اور پاکستانی بری افواج کے خصوصی دستوں نے شرکت کی ۔
مشترکہ عسکری مشقیں ’الصمصام 8 ‘ دوہفتے جاری رہیں۔

مشترکہ مشقیں دوہفتے جاری رہیں(فوٹو، ایس پی اے)

عسکری مشقیں دونوں برادر ملکوں کے گہرے فوجی تعلقات کی عکاس ہیں جن کا مقصد دونوں ممالک کے فوجی دستوں کی حربی استعداد میں اضافہ اور ایک دوسرے کے تجربے کا تبادلہ کرتے ہوئے ان سے مستفیض ہونا ہے۔
خیال رہے گزشتہ برس مشترکہ عسکری مشقیں ’صمصام 7 ‘ منعقد کی گئی تھیں۔

شیئر: