Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 صارفین کے حقوق کے تحفظ کا نیا قانون جاری

تاجروں پرلازم ہے کہ وہ اشیا کے نرخ واضح کریں (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’قانون تحفظ حقوق صارفین‘ کامقصد صارفین کو نامناسب مصنوعات وسروسزسے تحفظ فراہم کرنااورمارکیٹوں کی نگرانی کے عمل کومنظم کرنا ہے۔
 اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ تحفظ صارفین کا نیا قانون تمام متعلقہ فریقوں پر نافذ ہو گا ۔ خواہ وہ صارفین ہوں یا تاجر، سامان فروخت کرنے والے ہوں یا خدمات پیش کرنے والے سرمایہ کار۔  
 تحفظ کے قانون میں صارفین کا یہ حق تسلیم کیا گیا ہے کہ انہیں بنیادی خدمات اورعمدہ معیاری سامان مہیا ہو ۔ صحت و سلامتی کو خطرات پیدا کرنے والے سامان اور خدمات  سے محفوظ رہیں ۔  
سامان خریدنے یا استعمال کرنے یا سہولت لینے پر پہنچنے والے مالی یا ذہنی نقصان پرصارفین کو منصفانہ معاوضے کا حق ۔ 
 سرمایہ کاروں اورتاجروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کو متعلقہ سہولت یا سامان کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کریں ۔ معلومات واضح اورمکمل ہوں۔  
سرمایہ کار کی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ صارفین کوعربی زبان میں معلومات فراہم کریں۔ عربی کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں تاہم عربی میں معلومات فراہم کرنا ضروری ہو گا ۔  
 صارفین کا حق ہے کہ انہیں سامان اور سہولت کے حوالے سے نرخ نامہ فراہم کیاجائے۔ قیمت سامان پر واضح شکل میں چسپاں ہوں ۔ فراہم کی جانے والی خدمات کی فیس متعین ہو۔  
سامان یا سہولت کی قیمت سعودی ریال میں ہو ۔ ٹیکس ، فیس اور لاگت پر مشتمل ہو ۔ اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی ابہام نہ رکھا جائے ۔  

شیئر: