مدینہ منورہ کے ایوان صنعت وتجارت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امید افزا شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع کی وجہ سے یہ ریجن مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کےلیے پرکشش حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رپورٹ میں ان 9 پوائنٹس کا ذکر کیا گیا ہے جو سرمایہ کاروں کے لیے ترغیب کا باعث ہیں جن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو 100 فیصد مالکانہ حقوق کی ضمانت فراہم کرنا شامل ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی پبلک سیکٹر رینکنگ میں مدینہ منورہ پہلے نمبر پرNode ID: 896045
-
’گرین سِٹی انیشیٹِیو‘ مدینہ میں 21 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہNode ID: 896199
چیمبر آف کامرس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امید افزا شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو کئی برس کے لیے ٹیکس میں رعایت بھی دی جاتی ہے۔
سرمایہ کاری کے موزوں مواقع میں صنعت، سیاحت، ایڈوانس ٹیکنالوجی شامل ہے جن میں سرمایہ لگانے والوں کو ٹیکس میں رعایت اور مختلف مراعات دی جاتی ہیں۔
علاوہ ازیں سرمایہ کاری کےلیے یونیفائیڈ پورٹل مہیا کیا گیا ہے جس کے ذریعے باسانی انویسٹر لائسنس حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مدینہ ریجن کا خطہ قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے جبکہ علاقے کی زمین بھی زراعت کے لیے موزوں ہے جہاں دنیا بھر کی مشہور کھجوروں کے علاوہ معیاری پھل اور سبزیوں کی کاشت باسانی ہوتی ہے۔

مدینہ منورہ میں کھجوروں کی سالانہ پیداوار 344 ہزار ٹن ہے جو دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
رپورٹ میں مدینہ منورہ صنعتی علاقے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے جو 10 ملین میٹر مربع علاقے پر قائم کیا گیا ہے جس میں 540 فیکٹریاں ہیں۔