Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی جامعات میں سائبرسکیورٹی کے شعبے میں 339 سعودی طلبا سکالر شپ پر زیرتعلیم

 انسانی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مملکت کا کردار مثالی رہا ہے (فوٹو: اخبار 24)
امریکہ میں سعودی سفارت خانے کے ایجوکیشن مشن کا کہنا’ رواں برس امریکی جامعات میں سائبرسکیورٹی کے شعبے میں  339 سعودی طلبا کو سکالر شپ دی گئی ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق 85 امریکی یونیورسٹیز میں 231 طلبا گریجویشن، 81 ماسٹر اور 27 ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
سفارت خانے میں سعودی کلچرل اتاشی ڈاکٹر تھانی البیز نے بتایا’ سائبرسکیورٹی کا شعبہ انتہائی اہم ہے جس میں تعلیم حاصل کرنے والے ملک کے مستقبل کے لیے سرمایہ ہیں۔‘
مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق انسانی صلاحیتوں اور مختلف شعبوں میں ان کی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے سکالرشپ پروگرامز جاری ہیں، جن کا مقصد اعلی تربیت یافتہ نسل تیار کرنا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن یونین کی جانب سے جاری کردہ گلوبل سائبرسیکیورٹی انڈیکس 2024 میں سعودی عرب کو اعلی ترین ریکنگ ’رول ماڈل‘ میں شامل کیا گیا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ انسانی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مملکت کا کردار مثالی ہے۔‘

 

شیئر: