Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: 60 سرنگیں صفائی کے بعد ٹریفک کے لیے بحال

سرنگوں کی مجموعی لمبائی 30 کلومیٹرکے قریب ہے(فوٹو، عاجل نیوز)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے شہر میں ٹریفک ازدحام سے نمٹنے کےلیے 60 پہاڑی سرنگوں کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا۔ ان سے آمد ورفت میں سہولت ہو گی ۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے  کہ رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی پہاڑی سرنگوں کی صفائی اور دیکھ بھال کا کام مکمل کر لیا گیا تھا تاکہ عمرہ زائرین کو ماہِ مبارک میں حرم شریف آنے جانے میں مشکلات نہ ہوں ۔  
مکہ میونسپلٹی نےبتایا کہ ہماری تکنیکی ٹیمیں سرنگوں میں الیکٹرانک نیٹ ورک بلب ، انتباہی آلات ، آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کےلیے آگ بجھانے والے سلنڈر چیک کیے جارہے۔
سیکرٹری میئرانجینئرھزاع الشریف نے بتایا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ زائرین کو حرم شریف آنے جانے کی کسی قسم کی دشواری نہ ہو اور اس حوالے سے انہیں جو سہولت مہیا کی جا سکتی ہو کی جائے ۔  
مکہ مکرمہ میں 60 پہاڑی سرنگیں ہیں ان کی مجموعی لمبائی 30 کلومیٹر سے زیادہ ہے ۔ ان میں 66 ہزار 935بلب لگائے گئے ہیں ۔ 599ایگزاسٹ فین ، 42 جنریٹر ہیں ۔ علاوہ ازیں واٹر پمپ ، آگ بجھانے والا نیٹ ورک اور کمپیوٹر سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔  

شیئر: