Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال، امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

امریکی ڈالر اس وقت انٹربینک مارکیٹ میں 182.93 روپے کا فروخت ہورہا ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں پیر کو امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن 1.75 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی ڈالر کی نئی قیمت جو پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری دن 184.68 روپے تھی اب کم ہوکر 182.93 ہوگئی ہے۔
سعودی ریال کی قدر 48.77، اماراتی درہم 49.80 اور کویتی دینار کی قدر 599.98 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں عمانی ریال کی قدر 475.14، یورو 199.47، برطانوی پاؤنڈ 238.11 اور بحرینی دینار کا شرح تبادلہ 485.19 روپے رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 185 اور قیمت فروخٹ 186.6، سعودی ریال کی قیمت خرید 48.9 اور قیمت فروخت 49.5 روپے رہی۔

شیئر: