Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی، کینیا نے بھی سعودی عرب کی حمایت کردی

مشیر ایوان شاہی احمد قطان نے کینیا کی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے( فوٹو الیوم)
سعودی عرب کے مشیر ایوان شاہی احمد قطان نے بدھ کو کینیا کی وزیر خارجہ راشیل ایمامو سے نیروبی میں ملاقات کی ہے وہ ان دنوں کینیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور کینیا کے دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے اور مضبوط بنانے  کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
فریقین نے باہمی تعلقات کو دونوں دوست ملکوں کے وسیع ترمفاد کے حصول کے لیےعروج کی نئی منزلوں تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
احمد قطان اور کینیا کی وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
کینیا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’کینیا ایکسپو 2030 کی ریاض میں میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی حمایت کرتا ہے‘۔
ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’کینیا اور سعودی عرب کے تعلقات منفرد ہیں۔ اس بات کے حامی ہیں کہ مملکت نے 2030 میں ایکسپو کی میزبانی کے حوالے سے جو درخواست دی ہوئی ہے اس کا فیصلہ سعودی عرب کے حق میں ہو‘۔
احمد قطان نے بھر پور تعاون پر سعودی حکومت کی جانب سے کینیا اور اس کی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ 

شیئر: