Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں سعودی ریال، امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

امریکی ڈالر کی قیمت جو بدھ کو 181.82 روپے تھی اب کم ہوکر 181.69 روپے ہوگئی۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
امریکی ڈالر کی قیمت جو بدھ کو 181.82 روپے تھی اب کم ہوکر 181.69 روپے ہوگئی ہے۔
سعودی ریال کی قدر 48.44، اماراتی درہم 49.46 اور کویتی دینار کی قدر 595.95 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں عمانی ریال کی قدر 471.91، یورو 198.31، برطانوی پاؤنڈ 238.66 اور بحرینی دینار کا شرح تبادلہ 481.89 روپے رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 181.5 اور قیمت فروخت 183.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 48.65 اور قیمت فروخت 49.3 روپے رہی۔

شیئر: