Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری جہاز طوفا ن میں الٹنے سے بچ گیا

کیپ ٹائون ( نیوزڈیسک ) مقامی ساحل پر ایک بہت بڑا جہاز زور دار طوفانی ہوائوں کی زد میں الٹنے اور ڈوبنے سے بچ گیا۔ تیز طوفانی ہوائوں کے ساتھ بلند اور سرکش قسم کی سمندری لہریں بھی تباہی مچانے پر تلی ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں جہاز ایک جانب کم سے کم 45ڈگری جھک گیا۔ساحل پر کھڑے بعض لوگوں نے جہاز کی یہ حالت دیکھ کر اس کی تصویر اتاری اور جاری کر دی ۔ڈوبنے کے خطرے سے دوچار ہونے کے بعد جہاز کے کپتان نے ایس او ایس جاری کر دیا تھا اس کی یہ حاضر دماغی کام آئی اور امدادی جہاز اس کی مدد کو پہنچے جنہوں نے اسے ٹگ کر کے ساحل پر پہنچا دیا۔ خوش قسمتی سے یہ جہاز جو بالعموم کاریں اور دوسری گاڑیاں ایک جگہ سے دوسری جگہ سے لاتا لیجاتا ہے ۔ واقعہ کے وقت خالی تھا ۔ اس موقع پر جو ویڈیو جاری ہوئی اس پر سینکڑوں تبصرے آچکے ہیں جن میں لوگوں نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔کہا جاتا ہے کہ ساحل سے تصویر اتارنے والا جوڑا چہل قدمی کر رہا تھا کہ طوفان کا جھونکا آیا اور جہاز ڈگمگانے لگا تو ان لوگوں کی نظر جہاز پر پڑی اور انہوں نے ویڈیو تیا ر کرلی ۔

شیئر: