Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ پر فروخت کی جانے والی 90فیصد ادویہ جعلی ہیں

ابوظبی : انٹر نیٹ پر فروخت ہونے والی 90فیصد ادویہ جعلی ہیں۔ اماراتی وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کرکے آگاہ کیا ہے انٹر نیٹ پر فروخت ہونے والی بیشتر ادویہ عالمی ادارہ صحت کے معیار پر پوری نہیں اترتیں بلکہ اکثر ادویہ مضر صحت ہیں۔وزارت صحت میں لائسنس کے شعبے کے سیکریٹری ڈاکٹر امین الامیری نے مقامی اخبار الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویہ میں جعلسازی جرم ہے جس پر سزا دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ پر فروخت کی جانے والی ادویہ کسی عالمی معیار پر پوری نہیں اترتیں نہ ہی اس کی افادیت کا کوئی پیمانہ ہے۔ شہری وغیر ملکی انٹر نیٹ سے ادویہ نہ خریدیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: