Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

13 جون کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 203 اور قیمت فروخت 205 روپے رہی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 202.35  روپے تھی جو ایک روپے 50 پیسے کے اضافے کے بعد 203.85  روپے پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 54.33، اماراتی درہم 55.50، کویتی دینار 664.54، عمانی ریال 529.48، بحرینی دینار 540.83 اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 249.20 روپے رہی۔
13 جون کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 203 اور قیمت فروخت 205 روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 53.85 اور قیمت فروخت 54.6 روپے رہی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 55.5 اور قیمت فروخت 56.3 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 250 اور قیمت فروخت 252.5 روپے رہی۔

شیئر: