چنئی .... اے آئی اے ڈی ایم کے کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور پارٹی کی مقید رہنما وی کے ششی کلاکے بھتیجے دینا کرن کی گرفتاری ممکن ہے۔ انہوں نے ایک مڈل مین کے توسط سے پارٹی کے انتخابی نشان کے لئے الیکشن کمیشن کے حکام کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔ پارٹی کے حکمراں دھڑے کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی حفاظت اور سابق وزیراعلیٰ پنیر سلیوام کے ساتھ اتحاد کے لئے بات چیت جاری ہے لیکن ہر ایک نے ہی کہا ہے کہ دینا کرن کو پارٹی سے ہٹ جانا چاہئے۔ ایک سینیئر وزیر نے کہاکہ دینا کرن جیل میں بند ششی کلا سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیدینگے۔ دہلی پولیس کی ایک ٹیم ان سے بدھ کو چنئی میں ملے گی اور دہلی لیکر آئیگی۔ اگر انہیں گرفتار کرلیا گیا تو پارٹی کے دونوں دھڑوں میں انضمام ہوگا اور پنیر سلیوام کو ریاستی حکومت میں وزیر خزانہ بنایا جائیگا اور انہیں پارٹی کا اہم عہدہ دیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پلانی سامی نے پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو طلب کرلیا ہے۔