Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڈوانی اور جوشی پر بابری مسجد منہدم کرنےکا دوبارہ مقدمہ

نئی دہلی ....سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے سینیئر رہنما ایل کے ایڈوانی ، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی اور دیگر پر 25سال قبل اجودھیا میں 16ویں صدی کی بابری مسجد گرانے کی سازش پردوبارہ مقدمہ چلایا جائیگا۔ عدالت عظمیٰ نے ان لیڈروں کے خلاف فوجداری مقدمات بحال کرنے کیلئے سی بی آئی کی درخواست تسلیم کرلی۔ جسٹس پی سی گوش اور جسٹس آر ایف نریمن نے کہا کہ مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائیگی۔ انہوں نے 2سال میں مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ سماعت لکھنو عدالت میں ہوگی۔ پارٹی کے سینیئر رہنما کلیان سنگھ جو اس وقت وزیراعلیٰ یوپی تھے انہیں تحفظ دیا گیا ہے کیونکہ اس وقت وہ گورنر ہیں لیکن جیسے ہی وہ اس عہدے سے ہٹے ان کے خلاف بھی مقدمہ دوبارہ شروع ہوگاا۔ عدالت نے لکھنو کورٹ کی طرف سے فنی بنیادوں پر مقدمہ ختم کرنے کے 16سال بعد یہ کیس دوبارہ شروع کیاہے۔

شیئر: