Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30 جون کو روپے کے مقابلے میں ڈالر اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت

تین دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 3 روپے کی کمی آچکی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان مین جمعرات کے روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ لسٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 205.11 روپے سے کم ہوکر 204.85 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ تین دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 3 روپے کی کمی آچکی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں جمعرات کو سعودی ریال کی قدر 54.59، اماراتی درہم 55.76، کویتی دینار 667.37، عمانی ریال 532.76 اور بحرینی دینار 543.35 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 204.1 اور قیمت فروخت  206.6 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 54.1 اور قیمت فروخت 55 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 55.55 اور قیمت فروخت 56.55 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: