Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجازت نامے کے بغیر مکہ داخل ہونے کی کوشش پر 10 ہزار ریال جرمانہ

’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ لے جانے والے تمام راستوں پر اہلکار تعینات ہیں‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ کے ترجمان بریگیڈیئر سامی بن محمد الشویرخ نے کہا ہے کہ حج اجازت نامے کے بغیر مشاعر مقدسہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو حج قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ لے جانے والے تمام راستوں پر اہلکار تعینات ہیں‘۔
’انہیں حکام بالاسے واضح ہدایت ہے کہ کوئی بھی اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرے اسےفوری طور پرجرمانہ کیا جائے‘۔
انہوں نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے تعاون کرنے اور قانون کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیئر: