Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر ہندوستانی وی آئی پی ہے، مودی

نئی دہلی ..... یکم مئی سے مرکز یا ریاست میں کسی بھی وی آئی پی، اہم شخصیات اور سرکاری افسروں کو اپنی گاڑیوں پر لال یا نیلی بتی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی حتی کہ وزیراعظم ، صدر اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھی گاڑیوں پر لال یا نیلی بتی نہیں لگاسکیں گے۔ ایمرجنسی سروسز کی گاڑیاں یعنی ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور پولیس کار نیلی بتیاں استعمال کرسکیں گی۔ وزیراعظم مودی نے اس سلسلے میں فیصلے کو ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی وی آئی پی ہے۔ یہ فیصلہ بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ ٹھوس آغاز اب ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پیغام بہت واضح ہے کہ میری حکومت نے وہ کام کیا جو ماضی کی حکومتیں نہیں کرسکیں اور یہ فیصلہ ہندوستان کے وی آئی پی کلچر کیلئے ایک دھچکا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اس فیصلے سے بدھ کو اپنی کابینہ کو آگاہ کردیا۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گٹکری نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ پچھلے ہفتے وزیراعظم کے دفتر کو پیش کی تھی۔ اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ روڈ ٹرانسپورٹ کی وزارت ، سینٹرل موٹر وہیکلز رولز کی یہ شق ختم کردے گی جس کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو یہ بتانا ضروری تھا کہ کونسی گاڑیاں اہم شخصیات کیلئے استعمال ہونگی اور ان میں یہ بتیاں استعمال کی جاتی ہیں۔

شیئر: