لکھنؤ۔۔۔۔یوپی میں 3دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے بارے میں خیال ہے کہ وہ داعش سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ دہشتگرد، بہار، یوپی اور مہاراشٹرمیں بھرتی مہم پر بھی تھے۔5ریاستوں میں پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کی اور جالندھر ، ممبئی اور بجنور سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے مزید6افراد کو بھی گرفتار کیا اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہ گروہ کسی بھی وقت کارروائی کرسکتا ہے۔