Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعرمقدسہ میں اسکاوٹس نے 92 ہزار حجاج کی رہنمائی کی

مشاعرمیں 1100 اسکاوٹس کو تعینات کیا گیاتھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی اسکاوٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایام حج میں اسکاوٹس نے 92 ہزار سے زائد حجاج کی رہنمائی کی۔ مشاعر مقدسہ میں اسکاوٹس کو 7 ذوالحجہ سے تعینات کیا گیا تھا جو 13 ذوالحجہ تک رہے۔
عاجل نیوزکے مطابق سعودی اسکاوٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امسال ایام حج کے دوران مشاعر مقدسہ میں حجاج کی خدمت پرماموراسکاوٹس کے دستوں نے 92 ہزار592 حجاج کی رہنمائی کی جن میں سے 6 ہزار976 حجاج کو ان کے خیموں تک پہنچایا گیا جبکہ 85 ہزار616 کو نقشے اور اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے انکے خیموں اور حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے بارے میں معلومات مہیا کی گئیں۔

 اسکاوٹس نے85 ہزار حجاج کونقشوں کے مدد سے انکے خیموں کی نشاندہی کی(فوٹو، ٹوئٹر)

منی ، مزدلفہ اور عرفات میں اسکاوٹس کی ٹیموں نے 2288 راونڈز کیے اس دوران حجاج کی رہنمائی کی۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے حجاج کی خدمت کے لیے 1100 اسکاوٹس کی خدمات فراہم کی گئی تھیں۔ منی میں اسکاوٹس کے 6 کیمپس بنائے گئے تھے جبکہ تین میدان عرفات اور ایک العزیزیہ محلے میں تھا۔  

شیئر: