Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیاگھوڑے کے رتھ پر بارات لیکر پہنچی

الور۔۔۔۔ضلع الور میں روایت سے ہٹ کر اور خواتین کی طاقت کے بارے میں لوگوں کو ایک ٹھوس پیغام پہنچانے کی غرض سے ایک دلہن گھوڑا گاڑی میں شادی کی تقریب میں پہنچی۔25سالہ دلہن جیا شرما ایم اے انگلش کی طالبہ ہیں۔وہ اپنی بارات لیکر ہال پہنچیں جہاں دولہا کے خاندان والوں نے ان کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا۔دلہن کے ساتھ جانیوالے ان کے بعض عزیز و اقارب سڑک پر ڈانس کرتے رہے جبکہ بعض پردہ دارخواتین بھی اس بارات میں شریک تھیں۔جیا نے دعویٰ کیا کہ میرے خاندان والوں نے شادی میں کوئی جہیز نہیں دیا اس سے معاشرے کو ایک ٹھوس پیغام جائے گا۔دولہا کے والد نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں میں کوئی فرق نہیں ۔

شیئر: