Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدر جو بائیڈن کی جدہ آمد، تصویری جھلکیاں

امریکی صدر جو بائیڈن جمعے کی سہ پہرجدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچے۔ رائل ٹرمینل پران کا استقبال گورنر مکہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل نے کیا۔

اس موقع پر گورنر مکہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل کے ہمراہ امریکہ میں تعینات سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھیں۔

امرکی صدر کے استقبال کے موقع پر مملکت میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور مارٹینا سٹرانگ اور جدہ میں مقیم امریکی قونصل جنرل فارس اسعد بھی موجود تھے۔
صدر جو بائیڈن کو شاہی اعزاز کے ساتھ جدہ کے قصرالسلام لے جایا گیا۔

جدہ کے رائل ٹرمینل سے قصر السلام تک کے راستوں کو سعودی عرب اور امریکہ کے پرچموں سے سجایا گیا۔

شیئر: